تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
23 فروری 2013
وقت اشاعت: 6:17

شمالی کوریا میں چور،پلاسٹک سرجری کے بعد بھی پولیس سے نہ بچ سکا

جیو نیوز - پیانگ یانگ……شمالی کوریا میں ایک چور،پلاسٹک سرجری کے بعد بھی پولیس سے نہ بچ سکا۔چور کو گرفتار کرکے 4 بلین وون سے زائد رقم برآمد کرلی گئی۔شمالی کوریا کے شہر گوانگ جو میں ایک کمپنی کے مالک کے گھر ہوئی 4.7 بلین وون یعنی تقریباً430 ملین ڈالر کی چوری۔چور نے گرفتاری سے بچنے کیلئے چہرے کی پلاسٹک سرجری کراڈالی۔ایک فلیٹ کرائے پر لے کر اس میں کئی سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگالئے ،مگر پولیس نے بھی ہار نہ مانی،،تقریباً ایک ماہ کی جدو جہد کے بعد ،آخر شاطر چور پکڑ لیا گیا اور چوری کی گئی رقم بھی برآمد کرلی گئی۔ یوں چور پولیس کا ایک دلچسپ کھیل اختتام کو پہنچا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.