تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
23 فروری 2013
وقت اشاعت: 18:13

امریکا : شمال مشرقی ریاستوں میں طوفان کی پیشگوئی، ہائی الرٹ جاری

جیو نیوز - واشنگٹن … امریکا میں شمال مشرقی ریاستوں میں آج برف کے شدید طوفان کی پیش گوئی کی گئی ہے،امدادی ٹیموں کو الرٹ کردیا گیا جبکہ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے منع روک دیا گیا ہے۔ امریکی محکمہ موسمیا ت کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں میں میساچوسیٹس، ورماوٴنٹ، نیو ہیمپشائر اور مائن ریاست کے کئی شہروں میں برف کا طوفان ٹکراجائے گا، ان علاقوں میں ایک فٹ سے زائد برف پڑنے کا امکان ہے۔ نیو انگلینڈ کے علاقوں میں بھی کئی انچ برف پڑنے اور فلوریڈا میں طوفانی ہواوٴں اور سیلاب کا خدشہ ہے۔ حادثات سے بچنے کیلئے ڈرائیورز کو مرکز ی شاہراہوں پر محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ امریکا کی وسطی ریاستوں میں ہفتے کی صبح سے برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا، کئی علاقوں میں درخت گرنے اور بجلی بند ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئیں۔ شہری انتظامیہ اور ہنگامی اداروں کو راستے صاف کرنے اور اشیائے خورو نوش کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے الرٹ کردیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.