تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 مارچ 2013
وقت اشاعت: 12:17

افضل گورو کی پھانسی کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں آج بھی ہڑتال

جیو نیوز - سری نگر…افضل گورو کی پھانسی کیخلاف مقبوضہ جموں و کشمیر میں آج بھی شٹر ڈاوٴن ہڑتال کی جارہی ہے۔سری نگر سمیت مقبوضہ وادی کے تمام شہروں اور قصبوں میں تعلیمی ادارے ،بینک ، دکانیں بند اور ٹرانسپورٹ معطل ہے ،انتظامیہ نے بھی ہڑتال کے دوران لوگوں کی عام نقل و حرکت پر پابندی لگادی ہے،مختلف علاقوں میں بھارتی پولیس اور فوج کی بھاری نفری تعینات ہے۔ آج ہڑتال کی کال جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ نے دی ہے ، افضل گورو کو پھانسی دیئے جانے کے بعد سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں پندرہ سے زائد ہڑتالیں کی جاچکی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.