2 مارچ 2013
وقت اشاعت: 1:16
برطانوی ملکہ الزبتھ پیٹ کے مرض میں مبتلا، ویلز کا دورہ منسوخ
جیو نیوز - لندن… برطانیہ کی ملکہ ایلزبتھ نے پیٹ کے انفیکشن کی وجہ سے ویلز کا دورہ منسوخ کردیا۔ 86 سالہ ملکہ ایلزبتھ کو آج ویلز میں ایک فوجی تقریب میں شرکت کرنی تھی مگر بیماری کے سبب وہ وہاں نہیں جاسکیں گی۔ بکنگھم پیلس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملکہ ایلزبتھ اپنی سرکاری رہائش گاہ ونڈسر پیلس میں مقیم ہیں۔ ڈاکٹروں نے انھیں آرام کا مشورہ دیا ہے اور آنے والے دنوں میں ان کی صحت دیکھ کر دیگر مصروفیات کا فیصلہ کیا جائیگا۔