تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
5 مارچ 2013
وقت اشاعت: 23:13

امریکی سینیٹ کمیٹی نے جان برینن کو سی آئی اے کا ڈائریکٹر بنانے کی منظوری دیدی

جیو نیوز - واشنگٹن....امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی نے جان برینن کی بطور سی آئی اے ڈائریکٹر نامزدگی کی منظوری دے دی ہے۔امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی میں وائٹ ہاو¿س کے انسداد دہشتگردی کے مشیر جان برینن کی بطور سی آئی اے ڈائیریکٹر نامزدگی سے متعلق رائے شماری ہوئی۔رائے شماری میں جان برینن کے حق میں 12 اور مخالفت میں 3 ووٹ ڈالے گئے،سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی سے منظوری کے بعد اب سینیٹ سے منظوری لینا باقی ہے۔سینیٹ انٹیلی جنس کمیٹی کے سربراہ سینیٹر ڈائین فینسٹین کا کہنا ہے کہ سینیٹ بھی جان برینن کی نامزدگی کی جلدہی منظوری دے گی۔اس طرح امریکی سینیٹ انٹیلی جنس کمیٹی نے جان برینن کوسی آئی اے ڈائریکٹر بنانے کی منظوری دیدی،سینیٹ سے منظوری ملی تووہ عہدہ سنبھال لیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.