تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
6 مارچ 2013
وقت اشاعت: 1:33

امریکا میںبرفانی طوفان سے نظام زندگی مفلوج،1100پروازیں منسوخ

جیو نیوز - واشنگٹن....امریکا کی کئی ریاستوں میں برفانی طوفان نے نظام زندگی مفلوج کردیا ہے بعض علاقوں میں 3فٹ تک برف پڑی ہوئی ہے۔ 1100 سے زائد پروازیں منسوخ، سینکڑوں اسکول بند اور سڑکوں پر چلنا مشکل ہو گیا ہے ۔منیسوٹا سے ورجینیا تک امریکا کی کئی ریاستیں شدید برطانی طوفان کے لپیٹ میں ہیں۔ ریاست نارتھ ڈکوٹا میں 3 فٹ اور مونٹانا میں 2 فٹ تک برف پڑ چکی ہے۔ طوفان کی وجہ سے شکاگو سے تقریبا ًایک ہزار اور مینی پولس کے ایئرپورٹ پر سو سے زائد پروزیں منسوخ کی جاچکی ہیں۔ وسکونسن میں ٹریکٹر دریا میں گرنے کے باعث 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ کولوراڈو میں سڑکوں پر پھسلن کے باعث ایک حادثے میں 50 گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔ طوفان پوری شدت سے واشنگٹن سے ٹکرائے گا جس کے نتیجے میں 3برسوں کے دوران سخت ترین برفباری کا امکان ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.