7 مارچ 2013
وقت اشاعت: 17:13
اسامہ بن لادن کا داماد سلیمان اردن سے گرفتار، امریکا منتقل
جیو نیوز - انقرہ … اسامہ بن لادن کے داماد سلیمان کو سی آئی اے نے اردن سے گرفتار کرکے امریکا منتقل کردیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ترک حکام نے انقرا کے ہوٹل سے سلیمان کو گرفتار کرنے کے بعد اردن بدر کردیا تھا، سلیمان ابو غیث کو انقرہ کے ہوٹل سے سی آئی اے کی اطلاع پرپکڑا گیا تھا۔ امریکا نے سلیمان ابو غیث کی حوالگی کی درخواست کی تھی، سی آئی اے نے سلیمان ابو غیث کو اردن سے امریکا منتقل کردیا۔ اسامہ کا داماد سلیمان ابوغیث القاعدہ کا سابق ترجمان بھی رہ چکاہے۔