10 مارچ 2013
وقت اشاعت: 5:54
جنوبی افریقا کے سابق صدر نیلسن مینڈیلا اسپتال میں داخل
جیو نیوز - کیپ ٹاوٴن… جنوبی افریقا کے سابق صدر نیلسن مینڈیلا کو طبی معائنے کے لیے اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے ۔سرکاری بیان کے مطابق نیلسن مینڈیلا کو معمول کے طبی معائنے کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان کی صحت کے متعلق تشویش کی کوئی بات نہیں ہے۔ نیلسن مینڈیلا کی عمر 94 برس ہے اور انہوں نے گذشتہ دسمبر میں بھی اسپتال میں اٹھارہ دن گزارے تھے۔