12 مارچ 2013
وقت اشاعت: 1:56
ویٹی کن میں نئے پوپ کے انتخاب کیلئے تمام تیاریاں مکمل
جیو نیوز - ویٹی کن سٹی…عیسائیوں کے نئے روحانی پیشوا کے انتخاب کے لیے کانکلیو کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ منگل کو 115 کارڈینلزنئے پوپ کے چناوٴ کے لیے خفیہ اجلاس کاانعقاد کریں گے۔ ویٹی کن سٹی کے پْر سکون ماحول میں تقریباً ایک ماہ سے ہلچل مچی ہوئی ہے۔پوپ بینی ڈکٹ کے استعفٰی کے بعد صورتحال نے نیا رخ اختیار کیا۔ کئی سو عشروں کی ویٹی کن کی تاریخ میں جہاں دوسری بار کوئی پوپ مستعفی ہواوہیں نئے پوپ اور پادریوں کو لاحق چیلنجز سے متعلق مختلف قیاس آرائیوں نے جنم لیا۔نئے پوپ کے انتخاب کے لیے ویٹی کن میں منگل کو دنیا بھر سے جمع ہونے والے 115 کارڈینلز خفیہ اجلاس شروع کررہے ہیں۔ویٹی کن میں موبائل فون کے سگنلز جام کرنے والے آلات نصب کردیے گئے ہیں تاکہ نئے پوپ سے متعلق کوئی بھی اہم معلومات باہر نہ جاسکے۔