12 مارچ 2013
وقت اشاعت: 2:15
افغانستان میں نیٹو کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ،پانچ غیر ملکی فوجی ہلاک
جیو نیوز - کابل…افغانستان میں نیٹو کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں پانچ غیر ملکی فوجی ہلاک ہو گئے۔ ایساف کے مطابق واقعہ گزشتہ روزجنوبی افغانستان میں پیش آیا۔ حادثے کی مکمل تفصیلات اور مرنے والے فوجیوں کی قومیت نہیں بتائی گئی، تاہم کہا گیا ہے کہ حادثے کے وقت علاقے میں دشمنوں کی سرگرمی نہیں تھی۔ گزشتہ روز ہی مشرقی افغانستان میں افغان فوج کی وردی میں ملبوس ایک شخص کی فائرنگ سے دو امریکی فوجی اور پانچ افغان سیکیورٹی اہلکار بھی ہلاک ہوئے تھے۔