تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
12 مارچ 2013
وقت اشاعت: 10:15

یورپی یونین نے رکن ممالک کو ممکنہ دہشت گرد حملوں سے خبر دار کر دیا

جیو نیوز - برسلز…یورپی یونین انسداددہشت گردی ادار ے کے سربراہ گائلز ڈی کرچ ہوف نے یورپی ممالک کو شدت پسند تنظیموں کی جانب سے کسی حملے کے خطرے سے خبردار کیا ہے۔جبکہ انھوں نے پاکستان سمیت یمن،نائیجریا اور افریقا میں بھی صورتحال کو کشیدہ قرار دیا۔برسلز سے جاری بیان میں یورپی یونین انسداددہشت گردی ادار ے کے سربراہ کا کہنا تھا کہ شام سے لے کر مالی تک شدت پسند نئے محفوظ پناہ گاہوں کی تلاش میں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان،یمن،نائیجریا،افریقا میں صورتحال کشیدہ ہے۔یورپی ممالک میں کسی شدت پسند تنظیم یا کسی شخص کے حملہ کرنے کے خطرات حقیقی طورپرموجودہیں۔جنوری میں مالی میں القاعدہ اور ذیلی تنظیموں کے خلاف فرانسیسی فوج کی کامیابی مثبت ہے۔شدت پسندحملے کرنے کیلئے مسلسل نئی محفوظ پناہ گاہوں کی تلاش میں ہیں۔یورپی ممالک میں شدت پسندکشیدگی کافائدہ اٹھانے کی کوششوں میں لگے رہتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.