تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
15 مارچ 2013
وقت اشاعت: 9:39

بھارتی لوک سبھا میں پاکستان کی قرارداد کی مذمت

جیو نیوز - نئی دہلی …افضل گرو کی پھانسی کے خلاف پاکستان کی قرارداد پر بھارت بھی قرارداد لے آیا۔ لوک سبھا میں پاکستان کی قرارداد کی مذمت کی گئی۔ لوک سبھا کی اسپیکر مینا کماری کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستانی قرارداد کی مذمت کرتا ہے، کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے۔ وزیر خارجہ سلمان خورشید ،پارلیمانی امور کے وزیر کمل ناتھ،اور وزیر داخلہ سوشیل کمار شندے نے بھی بحث میں حصہ لیااور قرارداد کو بھارت کے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیا۔پاکستانی قرارداد پر مقبوضہ کشمیر اسمبلی میں بی جے پی نے واک آوٴٹ کیا اور مطالبہ کیا کہ بھارت کو پاکستان کے ساتھ مذاکرات معطل کردینے چاہئیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.