تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
17 مارچ 2013
وقت اشاعت: 8:41

چک ہیگل اورحامدکرزئی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

جیو نیوز - واشنگٹن…امریکی وزیردفاع چک ہیگل اورافغان صدرحامدکرزئی کے درمیان ٹیلی فون پربات ہوئی ہے جس میں بگرام جیل کامعاملہ جلدحل کرنے کی کوششوں پراتفاق ہوگیاہے۔پینٹاگون کے ترجمان جارج لٹل نے ایک بیان میں کہاہے کہ امریکی وزیردفاع اورافغان صدرامریکاکے زیرانتظام بگرام ایربیس میں واقع جیل افغان حکام کے حوالے کرنے کے معاملے پراگلے ہفتے مزید تیزی سے کام کرنے پرمتفق ہوگئے ہیں۔ترجمان کاکہناہے کہ ایک ایسا معاہدہ کیاجائے گا جس سے افغانستان کی مکمل خودمختاری اورافغان عوام کی سیکیورٹی کویقینی بنایاجاسکے۔صدرحامد کرزئی نے امریکی وزیردفاع کے دورہ کابل میں خبردارکیاتھاکہ بگرام جیل کاانتظام افغان حکام کے حوالے کرنے میں مزیدتاخیرسے دونوں ملکوں کے تعلقات خراب ہوسکتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.