18 مارچ 2013
وقت اشاعت: 13:2
صومالیہ : صدارتی محل کے قریب کار بم دھماکا، 10 افراد ہلاک، 7 زخمی
جیو نیوز - موغا دیشو … صومالیہ میں صدارتی محل کے قریب کار بم دھما کے میں 10 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔ صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کی بس کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، ناکامی کی صورت میں خود کش حملہ آور نے دھماکاخیزا مواد سے بھری گاڑی منی بس سے ٹکرادی ، دھماکے کے ساتھ ہی بس میں آگ بھڑک اٹھی، دھماکے میں کئی دوسری گاڑیوں اور دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔ دھماکے سے ہلاک ہونے والوں میں اکثریت عام شہریوں کی ہے ۔