تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
20 مارچ 2013
وقت اشاعت: 9:19

فرانس :پاکستانی سفیر غالب اقبال نے یونیسکو میں منصب سنبھال لیا

جیو نیوز - پیرس…رضا چوہدری…فرانس میں پاکستان کے سفیر غالب اقبال نے عالمی ادارہ یونیسکو میں اپنا منصب سنبھال لیا۔ اس سلسلے میں انہیں یونیسکو ہیڈکوارٹر پیرس پہنچنے پر یونیسکو کی ڈائریکٹرجنرل یونیسکو ارینا بکو(irina bokuva) نے خوش آمدید کہا۔ پاکستان کے سفیرغالب اقبال اور ڈائریکٹر جنرل ارینا بکوکے درمیان دوطرفہ امور پر گفتگو ہوئی اور سفیر پاکستان نے یونیسکو کے تعاون سے پاکستان میں بچیوں کی تعلیم کے فروغ سمیت تمام امور پر تفصیلی گفتگو کی۔ سفیر پاکستان غالب اقبال فرانس میں ذمہ داریاں سنبھالتیہیں پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کے حل اور پاک فرانس دوستانہ تعلقات میں بہتری کیلئے کوشاں ہیں۔ ان کی کوشش ہے کہ فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو یہاں کے مقامی سیاسی دھارے میں لاسکیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.