20 مارچ 2013
وقت اشاعت: 16:15
بنگلا دیش کے صدر ظل الرحمان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
جیو نیوز - ڈھاکا … بنگلادیش کے صدر ظل الرحمان طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ بنگلادیش صدارتی ترجمان کے مطابق ظل الرحمان کی عمر 84 برس تھی۔ وہ سنگاپور کے ماوٴنٹ ایلزبتھ اسپتال میں زیر علاج تھے، انہیں نظام تنفس میں انفیکشن کی وجہ سے 10 مارچ کو سنگاپور لے جایا گیا تھا جہاں بدھ کی دوپہر ان کا انتقال ہوگیا۔ ظل الرحمان 2009 میں بنگلادیش کے صدر منتخب ہوئے تھے۔ ظل الرحمان کے انتقال کے بعد پارلیمنٹ کے اسپیکر عبدالحمید بندلہ دیش کے قائم مقام صدر ہوں گے۔