21 مارچ 2013
وقت اشاعت: 6:48
بھارتی سپریم کورٹ کا اداکار سنجے دت کو5 سال کیلئے جیل بھیجنے کا حکم
جیو نیوز - نئی دہلی …بھارتی سپریم کورٹ نے ممبئی دھماکا کیس میں معروف اداکار سنجے دت کو5 سال کے لیے جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے اداکار سنجے دت کی سزا برقرار رکھتے ہوئے انہیں 5 سال کیلئے جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سنجے دت 18 ماہ قید کاٹ چکے، مزید ساڑھے 3سال قید میں گزارنے ہونگے۔