22 مارچ 2013
وقت اشاعت: 1:8
امریکی ڈرون پروگرام کا کنٹرول فوج کو منتقل کرنے پر غور
جیو نیوز - واشنگٹن… امریکی حکومت ڈرون پروگرام کا کنٹرول سی آئی اے سے فوج کو منتقل کرنے پر غور کررہی ہے، تاہم پاکستان میں سی آئی اے ہی ڈرونز کو کنٹرول کرے گی۔ امریکی اخبارکی رپورٹ کے مطابق ڈرون پروگرام کا کنٹرول سی آئی اے سے لے کر فوج کودینے پرامریکی انتظامیہ میں اصولی اتفاق رائے ہو چکا ہے، تاہم حتمی منظوری صدر اوباما دیں گے۔ منظوری کے باوجود ڈرون پروگرام کی فوج کو منتقلی میں ایک سال کا عرصہ لگے گا۔ امریکی فوج یمن اور صومالیہ میں ڈرون پروگرام کا کنٹرول فوری سنبھال لے گی، تاہم پاکستان میں سی آئی اے ہی ڈرونز کو کنٹرول کرے گی۔ اخبار کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ فوج کے کنٹرول میں آنے کے بعد بھی یہ پروگرام خفیہ ہی رہے گا۔ اخبار کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کا موقف ہے کہ ڈرون پروگرام کی فوج کو منتقلی سے پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات میں بہتری آئے گی، تاہم سی آئی اے اپنا کنٹرول ختم کرنے کے خلاف مزاحمت کررہی ہے۔