24 جون 2011
وقت اشاعت: 13:44
فرانس ائیر شو:طیارہ ساز کمپنی ائیربس کا ریکارڈ بزنس
اے آر وائی - پیرس : مسافر طیارے بنانے والی یورپی کمپنی ائیربس کو فرانس میں ہونے والے ائیر شو کے دوران ریکارڈ بزنس حاصل ہوا۔ کمپنی حکام کے مطابق ملائیشیا کی ائیر لاین ائیرایشیا، ائیربس سے اٹھارہ ارب ڈالر مالیت کے دو سو مسافر طیارے خریدے گی۔
اس کے علاوہ بھارتی ائیرلائن انڈیگو نے بھی ائیربس کو ایک سو اسی طیاروں کے آرڈرز دے دئیے ہیں۔ فرانس میں ہونے والے شو میں ائیربس نے اپنی حریف کمپنی بوئنگ کو آرڈرز حاصل کرنے کے اعتبار سے پیچھے چھوڑدیا جس کی وجہ دنیا بھر میں ایندھن مہنگا ہونے کی وجہ سے کم فیول استعمال کرنے والے طیاروں کی مانگ میں اضافہ ہے۔