24 جون 2011
وقت اشاعت: 15:34
ایل پی جی 15روز میں چوتھی بار مہنگی کردی گئی
اے آر وائی - کراچی : ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمت میں پانچ روپے فی کلو گرام اضافہ کر دیاصرف 15 دن میں ایل پی جی کی قیمت میں چوتھی بار اضافہ کیا گیا ہے۔
ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد عرفان کھوکھرکے مطابق فی گھریلو سلنڈر 60روپے اور کمرشل سلنڈر میں 240روپے اضافہ کر دیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ مئی میں بین الاقوامی مارکیٹ میں ایل پی جی کی پرائس میں 11000روپے فی میٹرک ٹن یعنی 11روپے فی کلو کی کمی ہوئی تھی لیکن ایل پی جی مافیا نے دو ہفتوں کے دوران چوتھی بار اضافہ کیا ہے آخری اضافہ اکیس جون کو پانچ روپے فی کلو گرام کیا گیا تھا۔
اس اضافے کے بعد ایل پی جی کی نئی قیمت کراچی میں پچانوئے روپے لاہور، سیالکوٹ105 روپے فی کلو،اسلام آبا،راولپنڈی میں 125 روپے فی کلوآذاد کشمیر135روپے فی کلوگرام ہو گئی۔