25 جون 2011
وقت اشاعت: 6:38
ایل پی جی کی قیمت میں 5روپے فی کلو کا اضافہ،عوام پریشان
اے آر وائی - کراچی : حکومت کی جانب سے ایل پی جی کی قیمتوں میں پانچ روپے فی کلوگرام کا اضافہ کردیاگیاہے۔ جس سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیاہے ۔
ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے سے رکشہ اور ٹیکسی ڈرائیور زیادہ متاثرہوئے ہیں ۔ ڈرائیوروں کاکہناہےکہ مہنگائی نے پہلے ہی عوام کی کمرتوڑ دی ہے ۔ایسے میں ایل پی جی کی قیمت میں پانچ روپے کا اضافہ عوام کے ساتھ ناانصافی ہے ۔