25 جون 2011
وقت اشاعت: 9:47
گزشتہ ہفتےمہنگائی میں پچھلے سال کی نسبت 16.2فیصداضافہ
اے آر وائی - کراچی : ملک بھر میں ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں گزشتہ سال کی نسبت سو لہ اعشاریہ دو فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا
وفاقی ادارہ شمارت کے مطابق تئیس جون جو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں پچھلے ہفتے کی نسبت اعشاریہ پانچ تین فیصد اضافہ ہوا۔
اس دوران روز مری استعمال کی تریپن اشیاء میں سے اکیس کی قیمتوں میں اضافہ اور آٹھ میں کمی ہوئی جبکہ چوبیس اشیاء کی قیمتیں برقرار رہیں۔ جن اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ان میں ٹماٹر،آلو،پیاز،مرغی اور ایل پی جی شامل ہیں۔