25 جون 2011
وقت اشاعت: 11:18
عالمی منڈی:گزشتہ ہفتے برینٹ خام تیل8.09ڈالر فی بیرل سستا
اے آر وائی - سنگا پور: عالمی منڈی میں گزشتہ ہفتے برینٹ نارتھ سی خام تیل کی قیمت میں آٹھ ڈالر نو سینٹس کمی ہوئی۔ اس کمی کے بعدبرینٹ نارتھ سی خام تیل کے سودے ایک سو تیرہ ڈالر اکیس سینٹس فی بیرل سے گر کر ایک سو پانچ ڈالر بارہ سینٹس فی بیرل پر ہوئے۔
پانچ روز کے دوران امریکی خام تیل کی قیمت میں مجموعی طور پر ایک ڈالر پچیاسی سینٹس کمی ہوئی اور یہ ترانوے ڈالر ایک سینٹ سے گر کر اکیانوے ڈالر سولہ سینٹس فی بیرل پر آ گئی ۔