25 جون 2011
وقت اشاعت: 13:24
کراچی:چینی5روپے فی کلوگرام مہنگی، نرخ70روپے ہوگئے
اے آر وائی - کراچی: مقامی مارکیٹ میں چینی کی فی کلوگرام قیمت میں گذشتہ چند روزکے دوران پانچ روپے کا نمایاں اضافہ کردیا گیا ہے۔ تاجروں نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ گذشتہ چند روز میں کراچی ریٹیل مارکیٹ میں چینی کی فی کلوگرام قیمت پینسٹھ روپے سے بڑھا کر ستر روپے کردی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ذخیرہ اندوز رمضان المبارک کی آمد سے قبل چینی کی قیمت کو بلند سطح پر پہنچانا چاہتے ہیں۔ جس کی وجہ سے اس کی قیمت میں بلاجواز اضافہ کیا گیا ہے۔