تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
25 جون 2011
وقت اشاعت: 18:16

ٹیکس چوروں پر مقدمات بنانے کی ضرورت ہے،وزیر خزانہ

اے آر وائی - کراچی : وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ ٹیکس چوری کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کی ضرورت ہے۔



ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ مزید دس ہزار افراد کو ٹیکس ادائیگی کے نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو آزادانہ کام کرنے دینے کی ضرورت ہے۔ شفاف اور کرپشن سے پاک ادارے ہی ملکی سلامتی کے ضامن ہوتے ہیں۔



ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے بتایا کہ یہ بات یاد رکھنی چاہیئے کہ ادارے عوام کے لئے ہوتے ہیں اور ہمیں چاہیئے کہ عوام سے کوئی بات نہ چھپائی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.