26 جون 2011
وقت اشاعت: 19:18
اضافی گندم کی برآمد کیلئے کئی ممالک سے بات چیت جاری ہےِ
اے آر وائی - پاک پتن: جنرل منیجر محکمہ پاسکو لیفٹیننٹ کرنل (ر) نصرت کمال راجہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے اضافی گندم سری لنکا کو برآمد کی ہے جبکہ بنگلہ دیش، دوبئی، روسی ریاستوں اور افغانستان کو گندم کی فروخت کیلئے بات چیت جاری ہے۔
صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے محکمہ پاسکو کو 13لاکھ ٹن سے 15 لاکھ ٹن گندم خریداری کا ٹارگٹ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع حافظ آباد میں کمپیوٹرائزڈ ڈیٹا کے ذریعہ باردانہ کی تقسیم کی گئی روا ں برس دسمبر تک ملک بھر کے پاسکو زون کو کمپیوٹرائزڈ کرلیا جائے گا جس سے اگلے سیزن میں کسانوں کو کسی مشکل کے بغیر مطلوبہ باردانہ باآسانی مل سکے گا۔