تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
26 جون 2011
وقت اشاعت: 19:49

ایک ہفتےکےدوران چوبیس اشیاء مہنگی ہوگئیں،ادارہ شماریات

اے آر وائی - کراچی : وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ملک بھر میں ایک ہفتے کے دوران اشیائے ضروریہ کی قمیتوں میں اعشاریہ پانچ تین فیصداضافہ کیا گیا۔آلو،پیاز،ٹماٹر،دال،چاول سمیت چوبیس اشیاء مہنگی ہوگئیں۔



رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ملک میں مجموعی طور پر اکیس اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ،آٹھ کی قیمتوں میں کمی جبکہ چوبیس کی قیمتیں مستحکم رہیں ۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران جن اکیس اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ان میں آلو ، پیاز ، ٹماٹر ، چاول، دالیں ، آٹا ، چکن، مٹن اور دودھ شامل ہیں ۔جبکہ جن آٹھ اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی ان میں انڈے، چینی ، سبزیاں ، کھلا گھی اور دیگر اشیاء شامل ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.