27 جون 2011
وقت اشاعت: 10:25
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافہ
اے آر وائی - نیو یارک : عالمی منڈی میں آج سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں ایک ڈالر بیس سینٹس اضافہ ہوا اور یہ پندرہ سو دو ڈالر دس سینٹس فی اونس پر پہنچ گئی۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مختلف وجوہات کی بناء پر سرمایہ کار سونے کی خریداری میں دلچسپی لے رہے ہیں جس کی وجہ سے اس کی قیمت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔