تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
27 جون 2011
وقت اشاعت: 18:4

دنیابھرمیں شرح سودمیں اضافہ ناگزیرہے ، بی آئی ایس

اے آر وائی - کراچی : (اظہر علی خان) دنیا بھر کے مرکزی بینکوں کی نمائندہ تنظیم بینک فار انٹرنیشنل سیٹلمنٹ نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر بڑھتے ہوئے افراط زر پر قابو پانے کے لئے شرح سود میں اضافہ ناگزیر ہے۔



بینک فار انٹرنیشنل سیٹلمنٹ نے اپنی سالانہ رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ شرح سود کم سطح پر رکھنا عالمی مالیاتی استحکام کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔ کم شرح سود پر قرضے دینے سے رقوم حاصل کرنے کے رجحان میں غیر معمولی اضافہ ہوا اور پراپرٹی کی قیمتیں کئی گنا بڑھ گئیں۔ نتیجتا، دنیا بھر خصوصا ترقی کرتی معیشتوں میں مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہوا۔ دو ہزار آٹھ کے معاشی بحران کے بعد کئی بڑے اور اہم ممالک کے مرکزی بینکوں نے اقتصادی نمو میں ترقی کی غرض سے شرح سود میں کمی کی تھی۔



بی آئی ایس نے اپنی رپورٹ میں واضح کیا ہے کہ طویل عرصے تک شرح سود کم رکھنے کی وجہ سے سخت مالیاتی مسائل نے جنم لیا۔ اس لئے دنیا بھر کے مرکزی بینکوں کو چاہیئے کہ وہ اپنی مانیٹری پالیسی کو سخت کریں تاکہ افراط زر پر قابو پایا جاسکے اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کو ممکن بنایا جاسکے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.