28 جون 2011
وقت اشاعت: 5:51
ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی انڈیکس8فیصد بڑھ گیا
اے آر وائی - بنکاک : ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں آج تیزی دیکھی گئی۔ ایم ایس سی آئی ایشیاء پیسیفک انڈیکس اعشاریہ آٹھ فیصد بڑھ گیا۔ جاپان کے نکئی انڈیکس میں ایک اعشاریہ ایک فیصد اور جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس میں ایک فیصد اضافہ ہوا۔ تائیوان،سری لنکا، تھائی لینڈ،انڈونیشیا،بھارت،ملائیشیا اور فلپائن کی اسٹاک مارکیٹس میں بھی تیزی رہی۔