28 جون 2011
وقت اشاعت: 7:4
کراچی اسٹاک ایکسچینج،ٹریڈنگ کے آغاز پرمندی کا رجحان
اے آر وائی - کراچی : کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کراچی اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا آغاز ہو گیا ہے۔ اور جیسا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ شیئرز مارکیٹ ان دنوں مسلسل اتار چڑھاؤ کا شکار ہے۔ آج بھی ٹریڈنگ کے آغاز پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں باسٹھ پوائنٹس کی مندی دیکھی جارہی ہے۔
ہنڈریڈ انڈیکس اس وقت بارہ ہزار چار سو پوائنٹس کے قریب ٹریڈ کررہا ہے۔ کے ایس ای تھرٹی انڈیکس ستانوے پوائنٹس کمی سے گیارہ ہزار چھ سو چھیاسٹھ اور کے ایم آئی تھرٹی انڈیکس ایک سو بارہ پوائنٹس کمی سے اکیس ہزار ایک سو چھیالیس پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ کاروباری حجم محدود ہے اور مجموعی طور پر اب تک چار لاکھ اٹھارہ ہزار شیئرز ٹریڈ ہوئے ہیں ۔
مجموعی طور پر پچاس ایسی کمپنیز ہیں جن کے حصص کی خرید و فروخت میں دلچسپی لی جارہی ہے۔ بارہ کمپنیز کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے اور سینتیس کمپنیز کے شیئرز کی قیمتیں کم ہوئی ہیں۔