تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
28 جون 2011
وقت اشاعت: 15:33

اپٹما کی آئی پی پیز کو گیس فراہمی پر احتجاج کی دھمکی

اے آر وائی - لاہور : اپٹما نے پنجاب کے چار نجی پاور ہاؤسز کو گیس کی فراہمی کے معاہدے کی تجدید کی صورت میں سخت احتجاج کی دھمکی دی ہے۔



اپٹما ہاؤس لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے مرکزی چئیرمین گوہر اعجاز نے بتایا کہ پنجاب کے چارپاور ہاؤسز کو گیس فراہمی کا معائدہ تیس جون کو ختم ہوگا۔ معاہدے کی تجدید کی صورت میں پنجاب کی صنعتیں بند اور ڈیڑھ کروڑ سے زائد افراد بے روزگار ہونے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ حکومت پورے ہفتے صنعتوں کو گیس کی فراہمی یقینی بنائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.