تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
28 جون 2011
وقت اشاعت: 19:1

ایل پی جی کی قیمت میں رواں ماہ پانچویں بار اضافہ کردیا گیا

اے آر وائی - کراچی : رواں ماہی پانچویں بار ایل پی جی کی فی کلوگرام قیمت میں پانچ روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ گھریلو سلینڈر میں پچاس روپے اور کمرشل سلینڈر میں دو سو روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔



ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین عرفان کھوکھر نے بتایا کہ ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے اوگرا کی اجازت کے بغیر قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ جس کے بعد حیدرآباد۔سکھر میں میں قیمت ایک سو بیس روپے فی کلو، پشاور ایک سو پندرہ روپے فی کلو، آزادکشمیر,،فاٹا، مالا کنڈ اور سوات ایک سو چالیس روپے فی کلو، لاہور، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ ایک سو دس روپے فی کلو اور اسلام آباد اور راولپنڈی میں قیمت ایک سو تیس روپے فی کلو ہوگئی ہے جبکہ گھریلو سلینڈر پندرہ سو دس روپے کا ہوگیا ہے۔ کراچی میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.