تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
28 جون 2011
وقت اشاعت: 19:47

ایف بی آر ، عدم ادائیگی پر کے ای ایس سی کے اکاؤنٹ منجمد

اے آر وائی - کراچی : فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پندرہ کروڑ روپے کی عدم ادائیگی پر کے ای ایس سی کے بینک اکاؤنٹ منجمد کردیئے۔ لارج ٹیکس یونٹ کراچی کی جانب سے کے ای ایس سی کو پندرہ کروڑ روپے کی ادائیگی کیلئے نوٹس بھی جاری کردیا گیا ہے۔



ترجمان کے ای ایس سی کے مطابق لارج ٹیکس یونٹ ایف بی آر نے یکطرفہ کارروائی کی ہے۔ ایف بی آر نے کے ای ایس سی کو ایک ارب روپے ساٹھ کروڑ روپے کی ادائیگی کرنی ہے۔ ترجمان کا کہناتھا کہ ایف بی آر کے اس اقدام کی وجہ سے کے ای ایس سی کے مالیاتی آپریشن متاثر ہونگے اور فرنس آئل کی خریداری میں مشکلات کاسامنا ہوگا۔ فرنس آئل کا اسٹاک موجود نہ ہونے کی وجہ سے بجلی کی پیدواری کی صلاحیت کم ہونے کے باعث شہر میں لوڈشیڈنگ کے دورانئے میں اضافہ ہوجائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.