تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
11 اپریل 2015
وقت اشاعت: 0:59

پارلیمنٹ کے ارکان کی ٹیکس ڈائریکٹری جاری کر دی گئی

جیو نیوز - اسلام آباد..........فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ارکان پارلیمنٹ کی ٹیکس ڈائریکٹری جاری کردی ہے۔ پنجاب اسمبلی کے ارشد وڑائچ دو کروڑ 40 لاکھ 80 ہزار روپے ٹیکس دے کر ٹاپ پر ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف نے 26 لاکھ 11 ہزار روپے، جبکہ مولانا فضل الرحمان نے 15 ہزار روپے انکم ٹیکس دیا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے مسلسل دوسرے سال ٹیکس ڈائریکٹری جاری کرکے ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ٹیکس ڈائریکٹری 2014 جاری کی۔ ٹیکس ڈائریکٹری کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے 26لاکھ 11ہزار روپے، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے 51لاکھ 25ہزار روپے انکم ٹیکس دیا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے 22لاکھ 86ہزار اور حمزہ شہباز نے 48لاکھ 88ہزار روپے انکم ٹیکس دیا۔ پی ٹی آئی کے عمران خان نے 2لاکھ 18ہزار روپے، شیریں مزاری نے 11لاکھ 21ہزار روپے، جبکہ شاہ محمود قریشی نے 15لاکھ 33ہزار روپے انکم ٹیکس دیا۔ پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے ایک کروڑ 24لاکھ روپے، چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے 6لاکھ 85ہزار اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے 1لاکھ روپے انکم ٹیکس دیا۔ سابق صدر آصف زردای کی بہن فریال تالپور نے 48لاکھ 23ہزار روپے اور شرجیل میمن نے 15لاکھ 89ہزار روپے انکم ٹیکس دیا۔ دیگر اہم رہنماؤں میں پرویز الہیٰ نے 13لاکھ، مونس الہیٰ 16لاکھ 9ہزار روپے، مشاہد حسین سید 48ہزار روپے اور مولانا فضل الرحمان نے 15ہزار روپے انکم ٹیکس دیا۔ ایم کیو ایم کے ڈاکٹر فروغ نسیم نے ایک کروڑ 6لاکھ روپے، جبکہ سابق وزرائے خزانہ عمر ایوب نے 34لاکھ، سلیم مانڈوی والا نے 12لاکھ اور نوید قمر نے 40ہزار روپے انکم ٹیکس دیا۔ وفاقی کابینہ سے خواجہ سعید رفیق نے 28لاکھ، شاہد خاقان عباسی نے 22لاکھ، خواجہ آصف نے 3لاکھ اور پرویز رشید نے 3لاکھ 13ہزار روپے انکم ٹیکس دیا۔ سینیٹر تاج محمد آفریدی 2کروڑ 40لاکھ 7ہزار روپے انکم ٹیکس ادا کرکے دوسرے نمبر پر ہیں۔ ایک کروڑ روپے سے زیادہ ٹیکس دینے والوں میں شیخ فیض الدین نے ایک کروڑ 32لاکھ، سینیٹر طلحہ محمود نے ایک کروڑ 42لاکھ روپے، نور سلیم ملک نے ایک کروڑ 21لاکھ روپے اور شیخ علاؤ الدین نے ایک کروڑ 31ہزار روپے انکم ٹیکس دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.