تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
11 اپریل 2015
وقت اشاعت: 9:16

عوام کو سستاآئل اور گھی فراہم کیا جا رہا ہے ، شہبازشریف

جیو نیوز - لاہور......وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عوام کو سستے ویجی ٹیبل آئل اور گھی کی فراہمی کیلیے اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔ کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے ویڈیو لنک سےسول سیکریٹریٹ میں پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ویجی ٹیبل آئل اور گھی کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ پنجاب ہی نہیں پورے پاکستان کے عوام کو پہنچے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ آئل اور گھی کی عوام کو سستے داموں فراہمی کیلیے موثر مانیٹرنگ کی جائے گی ۔صوبائی وزراء اور سیکریٹریز آئل اور گھی کی کوالٹی اور قیمتوں کو چیک کریں گے ۔انہوں نے عوام کو سستے داموں آئل اور گھی کی فراہمی کیلیے انتظامی اقدامات کی ہدایت کی ،،وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ متعلقہ اداروں کی استعداد کار میں اضافہ وقت کی ضرورت ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.