تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
12 اپریل 2015
وقت اشاعت: 2:36

موبائل سمز کی بائیو میٹرک تصدیق کا آج آخری دن ہے

جیو نیوز - اسلام آباد..........موبائل سمز کی بائیو میٹرک تصدیق کا آج آخری دن ہے۔ پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ 12اپریل کی ڈیڈ لائن کے بعد تصدیق کی مدت میں کوئی توسیع نہیں ہوگی۔ تمام غیر تصدیق شدہ سمز رات 12بجے تک بند کر دی جائیں گی۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی کے حکام کے مطابق موبائل سمز کی بائیو میٹرک تصدیق کا آج آخری دن ہے، بلاک کی گئی سمز متعلقہ کمپنی سے بائیو میٹرک تصدیق کے بعد کھولی جاسکیں گی۔ اب تک 7کروڑ 71لاکھ سے زائد سمز کی بائیو میٹرک تصدیق ہوچکی ہے۔ ایک کروڑ 67لاکھ سمز عدم تصدیق کے باعث پہلے ہی بند کی جا چکی ہیں۔ پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ سمز کی تصدیق کا عمل تین مرحلوں میں مکمل کیا گیا، سمز کی تصدیق کے تیسرے مرحلے کا آج آخری دن ہے، ملک بھر میں تقریبا ساڑھے 13کروڑ کے قریب سمز کام کر رہی تھیں، جن میں سے ساڑھے تین کروڑ سمز گزشتہ ایک سال میں بائیو میٹرک تصدیق کے ذریعے جاری کی گئیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.