28 اپریل 2015
وقت اشاعت: 16:35
کراچی : صدر میں دکانداروں کا ساتھیوں کی گرفتاریوں پر احتجاج
جیو نیوز - راچی ........کراچی کے علاقے صدر میں دکان داروں نے ساتھیوں کی گرفتاریوں پر احتجاج کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عبداللہ ہارون روڈ پر واقع موبائل مارکیٹ کے دکانداروں نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک ٹریفک کے لیے بند کردی۔مظاہرین سے مذاکرات کے لیے پولیس حکام بھی عبداللہ ہارون روڈ پہنچ گئے ہیں، جبکہ پولیس کی بھاری نفری ٹریفک کھلوانے کے لیے عبداللہ ہارون روڈ پہنچ گئی ہے۔