تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
29 اپریل 2015
وقت اشاعت: 3:31

عالمی موبائل انٹرنیٹ کانفرنس بیجنگ میں جاری

جیو نیوز - بیجنگ.......بیجنگ میں جاری عالمی موبائل انٹرنیٹ عالمی کانفرنس میں ڈانس کرتے خوبصورت جدید روبوٹ لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں شروع ہونے والے کانفرنس تو موبائل اور انٹرنیٹ سے متعلق ہے، لیکن یہاں ڈانس کرتے روبوٹس دنیا بھر سے آنے والوں کی توجہ کا مرکز ہیں۔ ہر کوئی ڈانس کرتے ان خوبصورت اور جدید روبوٹس سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہتا اور انہیں کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیتے ہیں۔ یہ جدید ربورٹس نہ صرف ڈانس کرتے ہیں، بلکہ آنے والوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے فوٹو کھینچتے وقت خصوصی پوز بھی دیتے ہیں۔ حکام کے مطابق تین روزہ گلوبل موبائل انٹرنیٹ کانفرنس میں دنیا بھر کے 60ممالک سے 25ہزار سے زیادہ موبائل ایگزیکٹیوز، ڈویلپرز اور انویسٹرز شرکت کر رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.