تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
30 اپریل 2015
وقت اشاعت: 9:0

کل سے پیٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کا امکان

جیو نیوز - اسلام آباد....... یکم مئی سے پیٹرول اور ڈیزل ایک روپے فی لیٹر تک سستا ہونے کی توقع ہے جبکہ دیگر تمام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے ۔ذرائع کے مطابق اوگرا نے وزارت پیٹرولیم کو پیٹرول 1 روپے اور ڈیزل ایک روپے 6 پیسے سستا کرنے کی تجویز دی ہے جسکے بعد پیٹرول 73 روپے 29 پیسے اور ڈیز ل 82 روپے ایک پیسے فی لیٹر ہونے کی امید ہے ۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ایچ او بی سی کی فی لیٹر قیمت پر 9 روپے 43 پیسے ،مٹی کا تیل 2 روپے 11 پیسے اور لائیٹ ڈییزل پر 3 روپے 38 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے تاہم قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ کی جانب سے کیا جائے گا جس کا اطلاق یکم مئی سے ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.