تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
30 اپریل 2015
وقت اشاعت: 13:49

ڈیڑھ ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکیج کی منظوری

جیو نیوز - اسلام آباد..........اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ڈیڑھ ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکیج کی منظوری دے دی۔یوٹیلٹی اسٹورز پر16 جون سے 18اشیاء سستے داموں دستیاب ہوں گی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ڈیڑھ ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج کی منظوری دی گئی ہے ۔وزارت صنعت نے رمضان پیکیج کے لیے 1ارب 80کروڑ روپے کی سمری بھجوائی تھی۔ رمضان پیکیج پر عمل درآمد 16جون سے شروع ہوگا اور لوگوں کو یوٹیلٹی اسٹورز پر 18اشیاء سستے داموں دستیاب ہوں گی۔ ان اشیاء میں چینی ، آٹا ، گھی ، مشروبات اوردالیں بھی شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.