تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
4 مئی 2015
وقت اشاعت: 2:19

تاجروں کا 10رکنی وفد اس ماہ پاکستان آئے گا

جیو نیوز - اسلام آباد.........پاکستان کے سفیر خصوصی جاوید ملک کی قیادت میں تاجروں کا دس رکنی بین الاقوامی وفد اس ماہ پاکستان جائے گا۔ دبئی میں پاکستان کے سفیر خصوصی جاوید ملک کی صدارت میں پاکستان بزنس فورم کا ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں امریکی اور یورپین کمپنیوں سمیت مختلف بین الاقوامی کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر جاوید ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دس رکنی وفد پاکستان لے جایا جائے گا۔ وفد میں معدنیات توانائی زراعت اور تجارت کے شعبوں سے تعلق رکھنے والوں سمیت رچرڈ ویلنگٹن، ایلن ڈنکن بینجامن اور وسلی شیخ عبدللہ بن سولائم بھی ہوں گے۔ جاوید ملک نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں ملک تعمیر اور ترقی کی طرف پیش قدمی کر رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.