تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
5 مئی 2015
وقت اشاعت: 6:43

بہاولپور میں پاکستان کے پہلےشمسی بجلی گھر کا افتتاح آج ہوگا

جیو نیوز - بہاولپور....... بہاولپور میں پاکستان کے پہلے سولر پارک کا افتتاح آج وزیراعظم نواز شریف کریں گے۔ قائد اعظم سولر پارک ابتدائی طور پر 100 میگا واٹ بجلی پیدا کرسکے گا بہاولپور میں قائم قائداعظم سولر پارک سے دسمبر 2016تک 1000میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہوگی۔ابتدائی طور پر 100میگاواٹ کے آزمائشی منصوبے نے کام شروع کردیاہے، جسے پنجاب حکومت نے15ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیاہے۔ چین کے تعاون سے 11ماہ میں بننے والے اس منصوبے میں 500ایکڑ پر 4لاکھ سولر پینل نصب کئے گئے ہیں۔ دوسرے مرحلے میں چینی سرمایہ کار 300میگاواٹ بجلی دسمبر2015تک جبکہ مزید 600میگاواٹ بجلی دسمبر 2016تک نیشنل گرڈ میں شامل کریں گے

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.