5 مئی 2015
وقت اشاعت: 10:20
کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کے آغاز پر مندی
جیو نیوز - کراچی......ملک میں ایک بار پھر سیاسی تناو بڑھنے کے خد شات پر کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مندی دیکھی جا رہی ہے ۔کراچی اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ٹریڈنگ کا آغاز مندی کے ساتھ ہوا اور ایک مقام پر 100انڈیکس 250 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے بعد 33ہزار 457 پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیا ۔اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق این اے 125 کے فیصلے کےبعد ملک میں سیاسی کشیدگی ایک بار پھر طول پکڑ جانے کے خدشات کے باعث حصص بازار کے سرمایہ کار ہچکچاہٹ کا شکار ہیں اور انکی جانب سے شیئرز کی فروخت کو ترجیح دی جا رہی ہے۔