تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
6 مئی 2015
وقت اشاعت: 7:47

اسٹینڈرڈ اینڈ پوور ز نے پاکستانی معاشی بہتری کا اعتراف کرلیا

جیو نیوز - نیویارک ......پاکستان میں معاشی حالات میں بہتری آنے پر موڈیز کے بعد نامور عالمی ریٹنگ ایجنسی اسٹینڈرڈ اینڈ پوورز نے بھی پاکستان کاکریڈٹ ریٹنگ آؤٹ لک مستحکم سے مثبت کردیا۔درجہ بندی کے بین الاقوامی ادارے موڈیز کے بعد اب اسٹینڈرڈ اینڈ پوورز نے بھی پاکستان کی معاشی بہتری کا اعتراف کر لیا۔امریکا کی مالیاتی سروس کمپنی اسٹینڈرڈ اینڈ پوورز نے پاکستان کے کریڈٹ ریٹنگ آوٹ لک کو مستحکم سے مثبت کردیا ہے۔اسٹینڈرڈ اینڈ پوورزکے مطابق تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی اور آئی ایم ایف سے ملنے والے قرض سے ملکی مالی حالت خاصی بہتر ہوئی ہے ۔ریٹنگ ایجنسی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معاشی صورت حال کا مثبت تاثر ، پاکستان کی اقتصادی ترقی کے بہتر امکانات ، اچھی مالیاتی کارکردگی، اور اگلے 12 ماہ بھی غیر ملکی وصولیوں میں بہتری کی توقعات پر ریٹنگ میں اضافہ کیا گیا ۔ اسٹینڈرڈ اینڈ پوور سے پہلے گزشتہ ماہ موڈیز نے بھی کہا تھا کہ پاکستان میں سیاسی استحکام کی صورتحال میں بہتری آئی ہے،مہنگائی کی شرح کم اورزرمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہوئے ہیں جس سے پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کا توازن بھی بہتر ہوا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.