تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
7 مئی 2015
وقت اشاعت: 14:21

اسلام آباد،کراچی کےدرمیان نئی ائیرکنڈیشنڈ ٹرین چلانے کا اعلان

جیو نیوز - لاہور..........محکمہ ریلویز نے اسلام آباد اور کراچی کےدرمیان نئی ائیرکنڈیشنڈ ٹرین چلانے کا اعلان کیا ہے۔مسافروں کودورانِ سفر ناشتے سمیت دو وقت کا کھانااورمنرل واٹربھی مہیا کیاجائےگااور انہیں ٹی وی اور وائی فائی جیسی سہولتیں بھی میسرہوں گی۔ لاہورمغل پورہ ریلوےکیرج ورکشاپ، اِن دنوں تیارکررہی ہے ایک نئی ٹرین کا، نام ہےجس کاگرین لائن ٹرین۔یہ ٹرین مارگلہ ریلوے اسٹیشن اسلام آباد سے روزانہ سہ پہرسوا3بجےاورکراچی سےرات ساڑھے9بجےروانہ ہواکرےگی،مسافروں کو دورانِ سفر ناشتہ بھی ملےگااور کھانے میں چکن قورمہ ، بریانی ، شامی کباب،دال ،سبزی اور روٹی بھی۔نئی ائیر کنڈیشنڈ ٹرین 14 مسافر کوچز پر مشتمل ہوگی، ہر کوچ میں ہوں گے 9 کیبن اور ہر کیبن میں6مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ، مسافر ٹی وی بھی دیکھ سکیں گےاور وائی فائی سے استفادہ بھی کر سکیں گے۔ نئی ٹرین میں طالب علموں اور صحافیوں سمیت کسی کو بھی کرائے میں رعایت نہیں ہو گی۔ جدید سہولتوں سے آراستہ ریلوے کی نئی ائیر کنڈیشنڈ ٹرین تیاری کے آخری مراحل میں ہے۔ وزیر اعظم 15 مئی کو ٹرین کا افتتاح کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.