7 مئی 2015
وقت اشاعت: 15:34
کےاے ایس بی بینک کا بینک اسلامی میں انضمام ہوگیا:اسٹیٹ بینک
جیو نیوز - کراچی........ وفاقی حکومت نے کےایس بی بینک کےانضمام کی اسکیم منظورکرلی ہے، جس کے بعد اب کھاتےدار اپنی اپنی برانچز سے پیسے نکلوا سکتے ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سےجاری اعلامیے کے مطابق وفاقی حکومت نے کےایس بی بینک کے انضمام کی اسکیم منظور کرلی ہے جس کے بعد خادم علی شاہ بخاری بینک کا اب بینک اسلامی میں انضمام ہوگیا ہے۔ ترجمان کے مطابق کے اے ایس بی بینک کے کھاتے دار اب بینک اسلامی کے کھاتےدار بن گئے ہیں اور پابندی اٹھنے کے بعد کھاتےدار اب اپنی اپنی برانچز سے پیسہ نکلوا سکتے ہیں۔ اسٹیٹ بینک ترجمان کا کہناہےکہ پابندی کےدوران کھاتے داروں نےصبر وتحمل سے کام لیا اور مرکزی بینک پر اپنا اعتماد ظاہر کیا،مرکزی بینک مستقبل میں بھی کھاتے داروں کے مفادات کا تحفظ کرے گا۔