7 مئی 2015
وقت اشاعت: 21:31
واٹر بورڈ نے کے الیکٹرک سے قانونی جنگ شروع کر دی
جیو نیوز - کراچی.......واٹربورڈ نے کے الیکٹرک کودھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر لوڈ شیڈنگ کرنے پر نوٹس بھیج دیا۔ واٹر بورڈ نے لکھا ہے کہ پمپنگ اسٹیشن پر لوڈشیڈنگ سے کے الیکٹرک نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی ہے جبکہ واٹر بورڈ نے کے الیکٹرک کے 36 ارب روپے ادا کرنے ہیں۔ واٹر بورڈ نے کے الیکٹرک سے قانونی جنگ شروع کردی۔ پمپنگ اسٹیشنز پر لوڈ شیڈنگ پر کے الیکٹرک کو قانونی نوٹس بھجوادیا۔ ایم ڈی واٹر بورڈ ہاشم رضا زیدی نے کے الیکٹرک کو نوٹس بھیج دیا جس میں میں یہ لکھا گیا ہے کہ کے الیکٹرک نے لوڈشیڈنگ کرکے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی ہے اور کے الیکٹرک کی جانب سے دھابیجی سمیت دیگر پمپنگ اسٹیشنز پر 4 گھنٹے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی گئی جس کی وجہ سے پمپنگ متاثر ہوئی۔