تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
7 مئی 2015
وقت اشاعت: 21:47

سندھ حکومت کے 3 ماہ کے اخراجات، سندھ اسمبلی میں بحث ہو گی

جیو نیوز - کراچی.......سندھ حکومت کی جانب سے تین ماہ کے دوران کیے گئے اخراجات کی کاپی جیو نیوز نے حاصل کرلی ہے جس پرایوان میں کل سے ہونے والے 5 دن کے اجلاس میں بحث کی جائے گی۔ حکومت سندھ کی سہ ماہی رپورٹ میں گذشتہ 9ماہ کے دوران صوبائی محصولات اور دیگر آمد نیوں کی مد میں 22اعشاریہ 99فیصد کم وصولیاں، سندھ حکومت نے وفاقی آمدنی میں 71ارب روپے کی کٹوتی کا اعتراف کر لیا۔ ڈاکٹر سکندر میندھرو کہتے ہیں رپورٹ پر صوبائی اسمبلی میں کل بحث ہوگی۔سندھ اسمبلی میں صوبائی بجٹ سے متعلق جمع کرائی گئی سہ ماہی رپورٹ کی کاپی جیو نیوز کو موصول ہوگئی۔ رپورٹ میں جنوری سے مارچ 2015ءتک کے ترقیاتی منصوبوں سمیت دیگراخراجات اور آمدنی کی تفصیلات شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت کو تین کھرب 55 ارب روپے کی رقم ملنی تھی لیکن صرف دوکھرب 83ارب روپے موصول ہوئے۔ حکومت سندھ نے 9ماہ کے دوران 93ارب 79کروڑ روپے آمدنی کا تخمینہ لگایا تھا، لیکن صوبے کی آمدنی میں 21ارب 46کروڑ روپے کی کمی ہوئی۔ رپورٹ میں کیپٹل ٹیکس سمیت دیگر وفاقی وصو بائی محصولات سے آمدنی کم ہونے کا انکشاف بھی کیا گیا ہے۔ دوسری جانب اسی عرصہ کے دوران حکومت 3کھرب 61 ارب روپے صوبائی محکموں کو مختلف مدوں میں خرچ کرنے کے لیے جاری کرچکی ہے۔ تاریخ میں پہلی بار سندھ حکومت اپنے سہ ماہی اخراجات پر ایوان میں بحث کرانے اور نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاری سے متعلق عوامی نمائندوں سے تجاویز لینے کا آغاز کرنے والی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.