تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
8 مئی 2015
وقت اشاعت: 1:15

پاک چین اکنامک کوریڈور خطے کی تقدیر بدل دے گا، احسن اقبال

جیو نیوز - لاہور........وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاک چین اکنامک کوریڈور کے روٹ میں ایک انچ بھی تبدیلی نہیں کی گئی، یہ منصوبہ پاکستان ہی نہیں پورے خطے کی تقدیر بدل دے گا۔ ایکسپو سنٹر لاہورمیں انجینئرز ڈے کی تقریب سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ پاک چین منصوبوں نے دشمنوں کی نیندیں اڑا دی ہیں اور بھارتی میڈیا کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پاک چین کوریڈور چاروں صوبوں کا منصوبہ ہے، جس کے بہت سے روٹس ہیںم جن پر بیک وقت کام ہوگا۔ سب سے پہلے مغربی روٹ پر یہ منصوبہ مکمل ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.